They are 100% FREE.

جمعرات، 24 جنوری، 2019

ہم نے نیب زادے کوچیئرمین پی اے سی بنادیا ، عیش کررہے ہیں:وفاقی وزیر علی زیدی

ہم نے نیب زادے کوچیئرمین پی اے سی بنادیا ، عیش کررہے ہیں:وفاقی وزیر علی زیدی
اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوزآن لائن)وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہاہے کہ ایک نیب زادے کوچیئر مین پی اے سی کاچیئر مین بنادیاہے ، یہ عیش کررہے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک انڈسٹری دوست بجٹ دیاہے جب اس ملک میں انڈسٹری لگے گی تو معیشت بہتر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا ، بنگلہ دیش اور جن ملکوں میں گروتھ ہوئی ہے اس کی وجہ انڈسٹریلائزیشن ہے ، اس لئے ہم نے ملک میں انڈسٹری دوست بجٹ دیاہے تاکہ گروتھ ہوسکے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ہر ایک سال کا خیال کیاہے ، ایک نیب زادے کوچیئر مین پی اے سی کاچیئر مین بنادیاہے ، یہ عیش کررہے ہیں، سندھ میں جو پیسہ آصف زرداری نے کھایاہے ، اس سے سندھ کے ہسپتالوں کی جوحالت ہو گئی ہے، دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں