They are 100% FREE.

اتوار، 27 جنوری، 2019

تحریک انصاف والے کارکردگی نہ دکھائیں لیکن بھانڈ پن چھوڑ دیں :حسن نثار کا مشورہ

تحریک انصاف والے کارکردگی نہ دکھائیں لیکن بھانڈ پن چھوڑ دیں :حسن نثار کا مشورہ

اسلام آباد (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ حکومت اوراپوزیشن سچ نہیں بول رہیں، دونوں طرف سے اپنے لیڈروں کادفاع کیاجارہاہے ، تحریک انصاف والے کارکردگی نہ دکھائیں لیکن بھانڈ پن چھوڑ دیں، عثمان بزدار کے ہسپتال پھول لے جانے سے کوئی قیامت نہیں آگئی ، پھو ل قبروں پر بھی لے جائے جاتے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”میر ے مطابق “ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ حکومت منی بجٹ کا دفاع کررہی ہے جبکہ اپوزیشن اس پر تنقید کررہی ہے ، دونوں کی اپنی اپنی مجبوریاں ہیں ، سچ دونوں نے نہیں بولنا ، دونوں طرف سے اپنے اپنے لیڈروں کادفاع کیا جارہاہے، یہ اصلاحاتی پیکج دوماہ میں گھروں میں آکر خود ہی بتا دے گا کہ یہ کیساہے ؟انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کے کسانوں کی قسمت میں ان کا اپنااگایا ہوا اناج بھی نہیں ہے ، اشفاق احمد نے لکھا تھا کہ ہمارا غریب آدمی مرغی اس وقت کھاتا ہے جب وہ خود بیمار ہویااس کی مرغی بیمار ہو، اس لئے باہر سے فوڈ آئٹمز در آمد کرنے والوں کوشرم کرنی چاہئے کہ سواتین ارب کے چپس اور چیز منگوا لئے گئے ہیں ، میراتوخیال یہ تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت یہ سب ختم کردے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں