They are 100% FREE.

ہفتہ، 26 جنوری، 2019

چوروں اور ڈاکوئوں کا دور ختم ھو چکا، اب انہیں حساب دینا ھوگا اور جیلوں میں جانا ھوگا، غلام سرور خان


پاکستانی سیاست میں بے داغ ماضی اور خدمت کے جذبہ سے سرشار لوگ ہی کردار ادا کر        سکیں گے، وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا  تخت پڑی میں جلسہ عام سے خطاب
تحریک انصاف کی حکومت ملکی سلامتی اور بقاء کی ضامن ھے، میڈیا 35 سال سے مسلسل قوم کا خون چوسنے والوں کا محاسبہ کرنے پر توجہ مرکوز کرے، آج دنیا کی نظروں میں پاکستان کی ساکھ بحال ھو چکی ہے، اب ہر آنے والا دن پہلے سے بہتر ھوگا، ھم عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کئے ھوئے ھیں، آپ کے تمام مسائل حل ھونگے،
یونین کونسل تخت پڑی میں پچوں کےلئے ھائر سیکنڈری سکول اور کالج بنائیں گے،
پینشنروں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے تخت پڑی کا ڈاکخانہ بھی بنایا جائے گا
اعلاقے کو گیس فراہم کربے کیلئے ہر سال ہر ایک یونین کونسل میں منصوبے کا آغاز کریں گے
فراہمی گیس کے منصوبے بلا امتیاز اور تخصیص شروع کئے جائیں گے ہم بچوں کے محفوظ 
اور روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں