They are 100% FREE.

ہفتہ، 26 جنوری، 2019

پاکستانی نژاد امریکی شیف فاطمہ علی کینسر سے جنگ ہار گئیں

فاطمہ علی کینسر سے جنگ ہار گئیں

مشہور ٹی وی شو ٹاپ شیف سے شہرت پانے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون شیف عاطمہ علی انتقال کر گئی ہیں۔
سماجی رابطے ویب سائٹس پر فاطمہ علی کے انتقال کی خبر پر صارفین نے بڑی تعدد میں دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فاطمہ علی نے ٹاپ شیف ٹی وی شو کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھیں اور پاکستانیوں کیلئے فخر کا باعث بھی بنی تھیں۔
تاہم فاطمہ علی کو گزشتہ برس جولائی میں ان کے ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ کینسر کے مرض میں ناصرف مبتلا ہیں، بلکہ ان کا مرض ناقابل علاج اسٹیج پر پہنچ چکا ہے،اس لیے وہ زیادہ سے زیادہ ایک برس تک اس دنیا کی مہمان ہیں۔
فاطمہ علی کو سب سے پہلے 2017 میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم علاج کے بعد وہ کینسر کے مرض سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ بعد ازاں گشتہ برس ان کی بیماری پھر سے لوٹ آئی اور ناقابل علاج بھی بن گئی۔ اب فاطمہ علی ایک برس کی علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئی ہیں۔ فاطمہ علی کے انتقال پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں