They are 100% FREE.

اتوار، 27 جنوری، 2019

’حکمران سمجھتے ہیں جس دن وہ جھوٹ نہ بولیں اس دن حکومت گر جائے گی‘ بلاول بھٹو زرداری



پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکمران سمجھتے ہیں جس دن وہ جھوٹ نہ بولیں اس دن حکومت گِر جائے گی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قمرزمان کائرہ کے رشتہ داروں کی زمینوں پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی قبضہ ختم اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے جب کہ یہ کیسی تبدیلی ہے، حزبِ اختلاف کے کسی رہنما کا رشتہ دار ہونا بھی جرم ہوگیا، اقتدار کے بھوکے ٹولے کو کھلی چھوٹ دے کراداروں نے کردار پرسوالیہ نشان لگوادیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مخالفین کے خلاف غنڈہ گردی پراُتر آئی ہے، نااہل حکمران ناکامیوں کی پردہ پوشی کی خاطر حزبِ اختلاف کوروندنا چاہتے ہیں، حکمران سمجھتے ہیں جس دن وہ جھوٹ نہ بولیں اس دن حکومت گِر جائے گی، عوام جھوٹے وعدوں اوردعووں کی بھول بھلیوں میں گُم ہونے والے نہیں، عیاری و مکاری سے اقتدارمیں آنا ممکن لیکن نظریئے وویژن کے بغیرقوم کو بلندی کی طرف لے جانا ناممکن ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں