They are 100% FREE.

اتوار، 27 جنوری، 2019

برازیل میں ڈیم ٹوٹ گیا ، ہر طرف تباہی ہی تباہی

برازیل میں ڈیم ٹوٹ گیا ، ہر طرف تباہی ہی تباہی
ساو¿ پولو(ٹیکسیلا نیوزآن لائن ) برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد 34 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لو گ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: : اپنی چھتیں ٹھیک کروالیں ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے ایک بار پھر موسلا دھارپیش گوئی کر دیہیں
غیر ملکی خبار رساں ادارے ” سی این این“ کے مطابق جمعہ کے روز برازیل کی ریاست میناس گیریاس میں بیلو ہوریزونٹے نامی شہر کے پاس ڈیم منہدم ہوگیا تھاجس کے نتیجے میں اب تک 34 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لاپتہ اور زخمی ہیں ۔
سی این این نے شہر کی فوٹیج جاری کی ہے جس میں دیکھ جا سکتاہے کہ ہر طرف ملبہ اور مٹی ہی بکھری پڑی ہے تاہم ریسکیو ادارں نے اب تک 34 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے اور ممکنہ طور پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔لاپتا ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن شامل ہیں۔
امدادی کارکن کیچڑ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اورمٹی ہٹانے والے مشینری کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔حکام کی جانب سے واقعے میں زخمیوں اور نقصانات کے حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ہے لیکن مقامی گورنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں