They are 100% FREE.

ہفتہ، 26 جنوری، 2019

عارف علوی کی صدارت خطرے میں پڑ گئی



عدالت نے عارف علوی کے صدر منتخب ہونے کے خلاف درخواست 21فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر لی

کراچی:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے منصب صدارت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت کے لیے فاضل عدالت نے 21فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابقسندھ ہائیکورٹ نے دوران سماعت درخواست گزار کو صدر عارف علوی کے خلاف ریکارڈپیش کرنے کی ہدایت کی ۔درخواست گزار کے موقف کے مطابق عارف علوی نے 1977ء میں دائر سول سوٹ کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ عارف علوی نے جس عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی وہ کہاں ہے؟۔جس پر درخواست گزار نے ریکارڈ اگلی سماعت پر جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے 21فروری سماعت کی اگلی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔عدالت نے عملے کویہ حکم بھی دیا کہ سول سوٹ کے آر این پی کو بھی درخواست کا حصہ بنایا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں