They are 100% FREE.

پیر، 21 جنوری، 2019

معاشی بحران سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے،چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ قیادت کرے گی: خواجہ آصف

 معاشی بحران سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے،چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ قیادت کرے گی: خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ قیادت کرے گی۔
نجی ٹی وی  سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ن لیگ حکومت کے خلاف دھرنے میں بعض افراد انفرادی طورپرملوث تھے، ان افراد نے عمران خان حکومت کے انتخاب میں بھی کردارادا کیا۔
 ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شاہد خاقان کے دور حکومت میں دفاع و خارجہ پالیسی پر کوئی اختلاف نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سب کا حکومت کا شوق پورا ہو جانا چاہیے،عمران خان کا شوق حکومت ختم ہو تاکہ یہ دوبارہ کنٹینر پر نہ چڑھیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہاکہ نواز شریف کی سیاست تب ختم نہیں ہوئی جب 14 اراکین تھے،آج تو 84 ہیں۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اور شاہد خاقان کے دور حکومت میں دفاع یا خارجہ پالیسی پر کوئی اختلاف نہیں ہوا، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جو میز پر حل نہ ہوا ہو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے،ہمارے بعض خیرخواہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا کہتے ہیں۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ چھپائی گئی جائیدادوں کے ذریعے آج کل پاناما کی ماں سامنے آرہی ہے،نواز شریف کے پاناما سے تعلق ثابت نا ہونے کے میرے بیان کی اب عدالت نے بھی تائید کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری نظام خطرے سے دوچار ہے،جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے،شہباز شریف مفاہمت یا این آر او نہیں چاہتے ، چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں