They are 100% FREE.

اتوار، 27 جنوری، 2019

اٹک جیل میں حنیف عباسی کی طبیعت خراب ہوگئی


حنیف عباسی کے دل کی شریان بند اور ریڈ سیل انتہائی کم ہوگئے، ڈاکٹرزکا اہلخانہ سے رابطہ، حنیف عباسی کی طبیعت شدید سردی میں علاج معالجے کی عدم فراہمی کے باعث خراب ہوئی۔ اہلخانہ کا  جیل حکام پرکا الزام

 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورایفیڈرین کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی کے دل کی شریان بند اور ریڈ سیل کم ہوگئے، ڈاکٹرز نے حنیف عباسی کے اہلخانہ کو آگاہ کردیا ہے، اہلخانہ نے جیل حکام پرالزام عائد کیا ہے کہ حنیف عباسی کی طبیعت شدید سردی میں علاج معالجے کی عدم فراہمی کے باعث خراب ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک جیل میں ن لیگ کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔
حنیف عباسی اٹک جیل میں ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے حنیف عباسی کی طبیعت سے متعلق ان کے اہلخانہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ ڈاکٹرز نے اہلخانہ کو بتایا کہ حنیف عباسی کے دل کی شریان بند ہے جبکہ ان کے ریڈ سیل بھی کم ہوگئے ہیں۔
حنیف عباسی کے اہلخانہ ان کی طبیعت کے بارے میں سن کر پریشان ہوگئے۔ اہلخانہ نے الزام لگایا کہ یہ سب جیل حکام کی وجہ سے ہوا ہے۔
حنیف عباسی کو جیل میں سردی کی شدت میں مناسب علاج معالجے کی سہولیات حاصل نہیں ہیں۔جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔ واضح رہے  ن لیگ کے سینئر رہنماء حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں انسداد منشیات عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ جس پر انہیں اڈیالہ جیل پھر اٹکجیل منتقل کردیا گیا۔ ان پر 500 کلوگرام ایفیڈرین کا کوٹہ لیکر اس کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں