They are 100% FREE.

اتوار، 27 جنوری، 2019

نسل پرستانہ ریمارکس، قومی کپتان سرفراز احمد پر 4میچز کی پابندی عائد

نسل پرستانہ ریمارکس، قومی کپتان سرفراز احمد پر 4میچز کی پابندی عائد
جوہانسبرگ(۔27 جنوری2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے نسل پرستانہ ریمارکس دینے پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4ون ڈے انٹر نیشنل کھیلنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ طور پر تو اس کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد آج جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون   ڈے کے لیے شعیب ملک کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستاننے حسن علی کے 59 رنز کی بدولت میزبان ٹیم کو 204 رنز کا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 80 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو گئی اور اس موقع پر پاکستان کی فتح کے امکانت کافی روشن ہو گئے تھے، لیکن پھر ایندائل فلکوایو اور روسی وین ڈر ڈوسن وکٹ پر ڈٹ گئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور باﺅلرز کے تمام تر حربوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔یقینی فتح ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی کرکٹر فلکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دیئے۔ سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے سنائی دیئے کہ’ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو“۔
ظاہر ہے کہ بیٹسمین کو اردو کایہ جملہ سمجھ نہیں آیا ہوگا مگر سٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے سنا اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے، یہ واقعہ جنوبی افریقی اننگز کے 37ویں اوور میں پیش آیا جب شاہین شاہ آفریدی باﺅلنگ کر رہے تھے اور اس موقع پر کمنٹیٹر نے رمیز راجہ سے اس کے معنی بھی بتانے کی گزارش کی لیکن موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے رمیز راجہ بات کو ٹال گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں