They are 100% FREE.

منگل، 29 جنوری، 2019

’بجٹ میں خان صاحب کی بہن کو ریلیف ملا غریب کو نہیں



پیپلیز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آخری بجٹ میں خان صاحب کی بہن کے لیے تو ریلیف ہے لیکن غریب مزدور کے لیے کوئی ریلیف نہیں۔
خیرپور میں گمبٹ میڈیکل کالج کے افتتاح کےبعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلیز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ خوشی ہوئی پاکستان کے غریب عوام سندھ میں آکر اپنا مفت علاج کراسکتے ہیں۔ ہمارے صوبے اور ملک کے لیے بہت سے چیلنجز اور مشکلات ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر آنچ بھی نہیں آنے دوں گا، اس کے لیے لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہوں۔ کون سا ایسا ملک ہے جہاں ایک سال میں تین بجٹ پیش کیے جاتے ہیں۔
آخری بجٹ میں خان صاحب کی بہن کے لیے تو ریلیف ہے لیکن غریب مزدور کے لیے کوئی ریلیف نہیں ۔وہی پرانی ن لیگ والی منطق ہے کہ ہر چیز پر ٹیکس لگادو ۔
بلاول کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے خان صاحب پارلیمنٹ چلارہے ہیںاس سے پورے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں