سیاسی لڑائی سیاسی فورم اور پارلیمنٹ میں لڑنی چاہیے‘الیکشن کمیشن متعلقہ فورم ہے سیاسی کیس عدالتوں میں کیوں لاتے ہیں. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیئے اور درخواستوں کو ابتدائیسماعت کے لئے منظور کرلیا جبکہ درخواستیں قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے ہیں. تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لئے درخواستوں پر سماعت ہوئی ، سماعت رجسٹرار آفس کے عائد اعتراضات کے ساتھاسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی.
ضرور پڑھیں: بارش کیلئے ہو جا و تیار , بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار.
انہوں نے کہا آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست منظور کرنے پر ہائی کورٹ کاشکرگزارہوں، کیس کافیصلہ بھی تاریخ میں لکھا جائے گا. عثمان ڈار نے کہاکہآصف زرداری نے اپنے اثاثے اور نیویارک کے اپارٹمنٹ چھپائے چھپائے جبکہ مہرین شاہ کوفرنٹ مین کی طرح استعمال کیا گیا، اگلی سماعت پر نوٹس جاری ہوں گے، آصف زرداری 62 ون ایف کے تحت نااہل ہوں گے. وزیر اعلیٰ سندھ کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا مرادعلی شاہ کوپاکستان ڈوبتانظرآرہاہے سندھ نہیں؟ وہ اچھل کود اسمبلی کی بجائے اپنی قیادت کے سامنے کرتے اور اومنی گروپ میں بےنامی اکاﺅنٹس سے متعلق پوچھتے؟ پیپلز پارٹی کامستقبل چاہتے ہوتوآصف زرداری سے سوال کرو.
انہوں نے کہا کہ آپ کو وزیراعلیٰ اس لیے نہیں بنایاگیاتھاکہ سندھ کے عوام نیچے جائیں اور آصف زرداری کے اثاثے اوپر، مراد علی شاہ جیسے درباری نون لیگ میں بھی تھے مفت مشورہ دیتاہوں ن لیگ کاحشر دیکھ لیں. تحریک انصاف کے راہنما خرم شیر زمان نے اس موقع پر کہا کہ آج ایک نئی تاریخ رقم ہونے کا آغاز ہورہا ہے، کیس میں کورٹ کے اعتراضات دور ہوگئے ہیں، اثاثوں کو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہ کرکے قوم کو دھوکا دیاگیا. خرم شیر زمان نے کہا کہ معزز عدالتسے انصاف کی پوری امید ہے، سیاست سے جھوٹ، فریب اور دھوکا دہی کا خاتمہ کریں گے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں