They are 100% FREE.

پیر، 14 جنوری، 2019

14 رنز پر پوری ٹیم آوٹ

14 رنز پر پوری ٹیم آوٹ
                             

           بین الاقوامی کرکٹ کا سب سے بدترین ریکارڈ قائم کر دیا گیا

 ر14,رنز  پر پوری ٹیم آوٹ، بین الاقوامیکرکٹ کا سب سے بدترین ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کا ممکنہ طور پر سب سے بدترین ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ میں جاری خواتین ٹیموں کے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران متحدہ عرب امارات اور چین کی ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا۔
اس دوران چین کی ٹیم بین الاقوامی کرکٹ کا بدترین ریکارڈ قائم کر بیٹھی۔ متحدہ عرب اماراتکی خواتین ٹیم کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز بنائے گئے۔ جواب میں چین کی خواتین ٹیم محظ 14 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ چین کی خواتین ٹیم کی 7 بلے باز کھاتہ کھولنے میں ناکام رہیں۔ یوں بین الاقوامی کرکٹ کے کسی بھی طرز کے میچ میں کم ترین اننگ ٹوٹل کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں