مظفرآباد(ٹیکسیلا نیوز آن لائن)ضلع حویلی میں وین کھائی میں میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر وین علی آباد سے کہوٹہ جا رہی تھی کہ برفباری کے بعد روڈ پر پھسلن کے باعث حادثہ پیش آگیا۔حادثے میں 5مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں