میں جب سے سیاست میں آیا ہوں مجھے اپنی غلطیاں دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی روز روف کلاسرا بتا رہا ہوتا ہے کہ کتنی غلطیاں کیں
میانوالی ( ٹیکسیلا نیوزآن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب ہم کرکٹ میچ جیتتے تھے تو سارے بھول جاتے تھے کہ ہم نے غلطیاں کیں لیکن جب ہم ہارتے تھے تو آپ کو اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: ’حکمران سمجھتے ہیں جس دن وہ جھوٹ نہ بولیں اس دن حکومت گر جائے گی‘ بلاول بھٹو زرداری
انہوں نے کہا کہ سب آپ کو یاد کرواتے ہیں کہ آپ نے کیا غلطیاں کیں ،صبح اخبار اٹھا کر دیکھیں تو وہاں ہر کوئی آپ کی غلطیاں بتا رہا ہوتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ جب سے سیاست میں آیا ہوں تو ہر روز ٹاک شوز میں روف کلاسرا بتا رہا ہوتا ہے کہ کتنی غلطیاں کی ہیں ۔
اس موقع پر طلبا کو نصیحت کرتے وہئے وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ غلامی قبول کرنےوالےکبھی ترقی نہیں کرسکتے۔طلبا کو نصیحت کرتا ہوں پیسہ بنانے کو زندگی کا مقصد نہ بنانا۔
آپ کا اصل امتحان اس وقت ہوتا ہے جب مشکل آتی ہے۔دوسرے انسانوں کی مددکرنا اللہ کوپسند ہے۔دوسروں کی مدد کرنے والےکو ذہنی سکون ملتا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنے دین ،ثقافت اورتہذیب کوکبھی نہ بھولیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: ’نسل پرستانہ ریمارکس، قومی کپتان سرفراز احمد پر 4میچز کی پابندی عائد
انہوں نے جمہوریت کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں میرٹ ہوتی ہے،بادشاہت میں نہیں ہوتی۔بادشاہت کےباعث سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہوا۔جہاں میرٹ نہیں وہاں جمہوریت بھی نہیں ہے۔چینی صدر30سالہ جدوجہدکےبعدمیرٹ پراوپرآئے۔چین میں کرپشن پر 400وزیروں کو سزا ہوئی۔فلاحی ریاست میں حکمرانوں سےانکےمال کاپوچھنےپرجمہوریت خطرےمیں نہیں پڑتیریاست مدینہ میں حکمران بھی جوابدہ تھے۔ہرانسان اپنےآپ سےپوچھےدنیامیں آنےکااس کامقصدکیاہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں