They are 100% FREE.

ہفتہ، 19 جنوری، 2019

لاہور کے مضافات میں ایک پورا گاوں بجلی چوری میں ملوث نکلا

لاہور کے مضافات میں ایک پورا گاوں بجلی چوری میں ملوث نکلا
       

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گاوں میں موجود تمام گھروں کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیے

 لاہور کے مضافات میں ایک پورا گاوں بجلی چوری میں ملوث نکلا، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گاوں میں موجود تمام گھروں کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیے۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بحران کی ایک بہت بڑی وجہ بجلی چوری بھی ہے۔بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں بجلی چوری روکنے میں ناکام رہتی ہیں، جس کے بعد لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کرکے نقصان پورا کیا جاتا ہے۔
اکثر بتایا جاتا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کو طاقتور لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بھی پیش آیا ہے۔ لاہورکو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی لیسکو کی ٹیم کی جانب سے لاہور کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع ایک گاوں پر چھاپہ مارا گیا۔
چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ پورا کے پورا گاوں بجلی چوری میں ملوث ہے۔
گاوں میں موجود تمام گھر لو ٹینشن تاروں سے بجلی چوری کر رہے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد پورے گاوں کی بجلی منقطع کرتے ہوئے وہاں لگے تمام ٹرانسفارمرز بھی اتار لیے گئے ہیں۔ جبکہ پولیس کو گاوں کے افراد کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کیلئے درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بجلی چوری اورکنڈہ سسٹم کے خلاف مہم جاری ہے۔ غیر قانونی طریقے سے بجلی کا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کنکشنز نہ صرف نقصانات کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کے دورانیہ میں اضافے کا باعث ہیں بلکہ بل میں بھی صارفین کو اس کانقصان بھرنا پڑتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں