لاہور (ٹیکسیلا نیوز آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی تھیلیم سکین کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جسے ڈاکٹرز کی جانب سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی تھیلیم سکین کی رپورٹ آ گئی ہے جسے ڈاکٹرز نے غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے ، رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی دل کی ایک شریان معمول سے زیادہ تنگ ہے ، شریان میں رکاوٹ کے باعث دل کے نچلے حصے میں خون کی سپلائی متاثر ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں