
سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود وفاقی حکومت نے نیا این او سی جاری نہیں کیا، سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت آج ختم ہو رہی ہے، نیا این او سی نہ ملنے کے باعث وہ بیرون ملک ملازمت کرنے کے اہل نہیں رہیں گے
راحیل شریف سے اسلامی اتحادیفوج کے سربراہ کا عہدہ چھن جانے کا خدشہ، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود وفاقی حکومت نے نیا این او سی جاری نہیں کیا، سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت آج ختم ہو رہی ہے، نیا این او سی نہ ملنے کے باعث وہ بیرون ملک ملازمت کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق آرمی چیف اور اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سے ان کا یہ عہدہ چھن جانے کا خدشہ ہے۔
راحیل شریف کی بیرون ملک میں ملازمت کیلئے جاری کیا گیا این او سی آج 15 جنوری کو ختم ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ ماہ راحیل شریف کو جاری کیا گیا این او سی غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ ایک ماہ کے اندر اندر راحیل شریف کو نیا اور قانونی این او سی جاری کیا جائے، تاکہ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ کی حیثیت سے کام جاری رکھ سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں