کراچی (ٹیکسیلا نیوز آن لائن) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی جیت جمہوریت کی جیت ہے ۔
دنیانیوز کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی جیت جمہوریت کی جیت ہے ،2018کے الیکشن میں یہ فیصلہ رک گیا تھا ، آج آیا ہے ،اس فیصلے سے سندھ کی شہری سیاست کوکچھ اعتماد ملاہے ۔
ان کا کہناتھا کہ ہار جیت اہم نہیں ، ضمنی الیکشن سے جمہوریت کو اعتماد ملاہے ، کراچی کو مقام ملے گا توپاکستان کومقام ملے گا ،کراچی چلتاہے تو ملک پلتاہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں