They are 100% FREE.

جمعرات، 17 جنوری، 2019

روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے

روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے

اب لاہور ائیرپورٹ پر شراب اور بئیر بھی مل سکے گی،این او سی جاری کر دیا گیا

نجی کمپنی کو لاہور ائیرپورٹ پر شراب اور بئیر مہیا کرنے کی اجازت مل گئی۔پولیس ،محکمہ ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ نے این او سیجاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یونیکون کمپنی نے رائل سوئس انٹرنیشنل کے نام سے لائسنس مانگا تھا۔جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے ایل 2 لائسنس کے لیے سمری وزیر اعلیٰپنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دی تھی۔
تاہم ابھی تک سمری کو منظوری نہیں مل سکی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سمری منظور کئیے جانے کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر شراب اور بئیر مل سکے گی۔
دوسری جانب ایکسائز،سول ڈیفنس ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔حتمی نوٹیفیکیشن ڈی جی ایکسائز کی جانب سے جاری کیا جائے گا جس کے بعد پرمٹ ہولڈر،غیر مسلم شہری اور غیرملکیوں کو لاہور ائیرپورٹ پر شراب مل سکے گی۔
بواضح ہو کہ اس سے پہلے بھی چند مخصوص نجی ہوٹلز میں غیر ملکیوں اور غیرمسلم شہریوں کو شراب کی سہولت موجود تھی تاہم اس سمری کی منظوری کے بعد لاہورائیرپورٹ سے بھی شراب اور بئیر حاصل کی جا سکے گی تاہم یہ شراب اور بئیر ہر کسی کو فروخت نہیں کی جائے گی بلکہ اس کے لیئے مروجہ شرائط عائد ہوں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں