اسلام آباد( ٹیکسیلا نیوزآن لائن) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت ہوئی، سماعت وائس چیئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی اتھارٹی نے کی۔دوران سماعت نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ضرور پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست خارج کر دی
خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں