بھارت نے دنیا کی سب سے ہلکی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردی،کلامسیٹ وی 2 نامی سیٹلائٹ کو آندھرا پردیش کے جزیرے ’شری ہری کوٹا‘ کے خلائی مرکز سے راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔ سیٹلائٹ کا وزن1.26 کلوگرام ہے جسے بھارت کے خلائی تعلیمی ادارے کے طلبہ نے بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اس سیٹلائٹ کی تیاری پر 12 لاکھ بھارتی روپے کی لاگت آئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں