اسلام آباد (ٹیکسیلا نیوزآن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اظہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہبازشریف کی تقرری کیخلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے ۔ درخواست کا فیصلہ 31 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا جو کہ کل سنایاجانا تھا تاہم فیصلے ایک روزکیلئے موخر کر دیا گیا تھا جوکہ آج سنایا گیا ہے ۔ یہ درخواست ایک مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں