حنیف عباسی نے دو ارب روپے دے کر اپنا کیس جہاں منگوانا تھا منگوا لیا ہے۔ حینف عباسی نے ایک شخص سے ملاقات میں رہائی کے بدلے بڑی آفر بھی کر دی۔ سینئیر تجزیہ نگاروں کے انکشافات
معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی منشیات کیس میں قید ہیں۔ہم دو مہینے سے سن رہے ہیں کہ وہ دو ارب روپے دے کر وکیل کریں گے۔چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ اطلاعات ہیں کہ حنیف عباسی کا کیس جہاں منگوانا تھا اور جہاں لگوانا تھا وہ لگ چکا ہے۔اب اس ملک میں انصاف کہاں سے ملے گا؟ یہاں تو انصاف کا خون ہو رہا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں