لاہور( ٹیکسیلا نیوز آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سینئروزیرپنجاب عبدالعلیم خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانااحسن نے عبدالعلیم خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کررکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ علیم خان آئین کے آرٹیکل63،62پرپورانہیں اترتے،لہٰذاانہیں پی پی158سے نااہل قراردیا جائے،عدالت نے سینئروزیرپنجاب عبدالعلیم خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں