بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوئے ہیں۔
مستونگ کے ڈپٹی کمشنر ممتاز کھیتران کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست خارج کر دی
ڈپٹی کمشنر مستونگ نے مزید بتایا ہے کہ طیارے کے حادثے میں پائلٹ لیفٹیننٹ طاہر شہید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ ایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ مستونگ میں گر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں