رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق دو پرانے لیگی دوستوں کو ملانے میں ناکام
مسلم لیگ (ن) کے دو پرانے دوستوں کو ممبران اسمبلی رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق ملانے کی کوششوں میں ناکام ہو گئے، سابق وزیراعظم میاں
ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہفتہ قبل لاہور میں سابق اسپیکر سردار ایاز صادق اور سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے طویل ملاقاتیں کی ملاقات میں چوہدری نثارنے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ میاں نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں وہ اول سے آخر تک مسلم لیگی ہیں، چوہدری نثار ماضی کو بلا کر آگے کی طرف بڑھنا چاہتے تھے دونوں کے درمیان ماضی میں جو رنجشیں پیدا ہوئی تھیں چوہدر ی نثار ماضی کو بلا کر میاں نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، رانا تنویر میاں نواز شریف اورچوہدری نثار کے مشترکہ دوست ہیں انہوں نے ملاقات کروانے کی حامی بھری مگر رانا تنویر نے یہ پیغام نواز شریف تک پہنچایا تو انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا، چوہدر نثار گزرے ہفتے دو روز لاہور میں قیام پذیر رہے انہوں نے سردار ایاز صادق سے طویل ون ا ن ون ملاقات کی تھی بعدزاں انہوں نے رانا تنویر سے بھی ملاقات کی تاہم فی الحال میاں نواز شریف کی طرف سے برف نہیں پگلی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں