They are 100% FREE.

پیر، 14 جنوری، 2019

مسلسل خسارے میں جانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے میں بھی تبدیلی آ گئی

مسلسل خسارے میں جانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے میں بھی تبدیلی آ ..
                         

پی آئی اے نے گذشتہ ایک برس میں 100 ارب روپے کا ریونیو کما لیا

 پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی سرکار آنے کے بعد اب پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے میں بھی تبدیلی آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے گذشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 100ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔ یہی نہیں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے رواں سال کے آخری 5 ماہ میں ریکارڈ بزنس کیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 90 ارب ٹکٹس کی فروخت، 5 ارب کارگو اور5 ارب روپے اضافی سامان کی مد میں حاصل کیے گئے ۔ اس کے علاوہ یو کے اسٹیشن سے 110ملین پاؤنڈز کا ریونیو حاصل کیا جبکہ برطانیہ میں 50 فیصد ریونیو لندن میں ٹکٹس کی فروخت سے حاصل ہوا، مجموعی ریونیو مانچسٹر، برمنگھم اور بیڈفورڈ میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔
پی آئی اے نے رواں مالی سال میں برطانیہ میں 10سال کا ریکارڈ بزنس کیا۔
علاوہ ازیں پی آئی اے نے فیصلہ کیا کہ جدہ کے لیے ملک بھر سے ہفتہ وار28 پروازوں کو بڑھا کر 35 کیا جائے گا، جبکہ 15جنوری سے سیالکوٹ سے پیرس اور بارسلونا سے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مسلسل خسارے میں جانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے کا ایک برس کے دوران اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنا خوش آئند ہے جبکہ پی آئی اے میں مزید بہتری کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں گذشتہ برس اگست میں پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کو دنیا کی تیسری بد ترین ائیر لائن ہونے کا درجہ دیا گیا تھا۔ تاہم اب پی آئی اے میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے ہیں جس کی وجہ پی آئی اے کی انتظامیہ کی کاوشیں اور مسافروں کا پی آئی اے سے سفر کرنے کو ترجیح دینا ہے ، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ایک برس کے دروان پی آئی اے نے 100 ارب روپے کا ریونیو کمایا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں