They are 100% FREE.

اتوار، 27 جنوری، 2019

مائیکل جیکسن جیسی شکل بنانے کے لیے ایک شخص نے کاسمیٹک سرجری پر 30 ہزار ڈالر خرچ کر دئیے

مائیکل جیکسن جیسی شکل بنانے کے لیے ایک شخص  نے کاسمیٹک سرجری پر 30 ہزار ..
بیونس آئرس، ارجنٹائن  سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ لیو بلانکو نے مائیکل جیکسن جیسا بہروپ  اپنانے کے لیے پچھلے سات سالوں میں پلاسٹک سرجری پر 
30 ہزار ڈالر خرچ کر دئیے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: اپنی چھتیں ٹھیک کروالیں ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے ایک بار پھر موسلا دھارپیش گوئی کر دیہیں
لیوبلانکو مائیکل جیکسن کےلاکھوں چاہنے والوں میں سےایک ہیں لیکن وہ اس لحاظ سے ہٹ کر ہیں کہ انہوں نے مائیکل جیکسن کی چاہت میں ان جیسا حلیہ اپنانے کا فیصلہ کیا اور ہزاروں ڈالر خرچ کر دئیے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: قبرستان روڈ پر گلی نمبر 12 میں کار سوار کو روک کر لوٹ لیا گیا
لیو نے کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کو بچپن سے ہی دیکھنا شروع کر دیا تھا۔ پھر انہوں نے مائیکل جیکسن جیسا دکھائی دینے کا فیصلہ کیا۔ 15 سال کی عمر میں انہوں نے مائیکل جیکسن جیسا نظر آنے کے لیےپلاسٹک سرجری کرانی شروع کی۔ پچھلے 7 سالوں میں وہ 11 بار پلاسٹک سرجری کرا چکے ہیں لیکن اپنی ظاہری شکل سے ابھی بھی مطمئن نہیں۔
انہوں نےفیصلہ کیا ہے کہ وہ مزید پلاسٹک سرجری بھی کرائیں گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: ’حکمران سمجھتے ہیں جس دن وہ جھوٹ نہ بولیں اس دن حکومت گر جائے گی‘ بلاول بھٹو زرداری 
بارکروفٹ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیو بلانکو نے بتایا کہ وہ پلاسٹک  سرجری اور دوسرے کاسمیٹک پروسیجر پر اب تک 30 ہزار ڈالر خرچ کر چکےہیں۔ 
وہ اپنی ناک کا چار بار آپریشن کرا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ گال کی ہڈیوں، جبڑوں اور ٹھوڑی کا آپریشن بھی کرا چکے ہیں۔
لیو بلانکو کی ماں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے بیٹے کو دیکھ کر حیران بھی ہوتی ہیں کہ کیا وہ واقعی بلانکو ہے؟
لیو بلانکو کا کہناہے کہ وہ  مائیکل جیکسن کا دنیا بھر میں سب سے بہترین ہم شکل بننا چاہتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں