They are 100% FREE.

ہفتہ، 19 جنوری، 2019

”اگرسی ٹی ڈی کا موقف غلط ہوا تو انہیں نشان عبرت بنادیا جائے گا اور اگر ۔۔۔ “ ساہیوال واقعے پر فواد چوہدری نے ویڈیو پیغام جاری کردیا


 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ اگر ساہیوال واقعے پر سی ٹی ڈی کا موقف غلط ہوا تو انہیں نشانِ عبرت بنادیا جائے گا اور اگر ان کا موقف درست ہوا تو بھی حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ساہیوال پہنچیں۔ فواد چوہدری نے ساہیوال میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ مقابلے میں دہشتگرد مارے گئے ہیں لیکن میڈیا رپورٹس اور بچے کے انٹرویوز کچھ اور بتارہے ہیں۔
چوہدری فواد  کا وڈیو بیان
video : Siast.com
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ حقائق سامنے لائے جائیں۔ اگر سی ٹی ڈی کا موقف درست نہ ہوا تو انہیں یقینی طور پر قانون کے مطابق نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور اگر سی ٹی ڈی کا موقف درست ہوا تو بھی حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں