They are 100% FREE.

جمعرات، 24 جنوری، 2019

ذیشان کے معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ میں صحافیوں کومطمن نہیں کیاجا سکا :رئیس انصاری

ذیشان کے معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ میں صحافیوں کومطمن نہیں کیاجا سکا :رئیس انصاری

اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوز   آن لائن) صحافی رئیس انصاری نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال پر قتل کئے جانیوالے ذیشان کے معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب صحافیوں کو کسی طرح بھی قائل نہیں کرپائے۔
جیونیو ز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رئیس انصاری نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں قتل کئے جانیوالے ذیشان کے معاملے میں ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب صحافیوں کو کسی طرح بھی قائل نہیں کرپائے ، صحافیوں کی جانب سے کئے جانیوالے سوالات کاتسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ، صحافیوں کودی گئی ان کیمرہ بریفنگ میں بتایاگیاکہ جو کارذیشان کے استعمال میں تھی وہ اس سے قبل مارے جانے والے دہشتگرد عدیل کے استعمال میں تھی اور جہاں بھی وہ جاتا تھا یہ کار عدیل کو سکواڈ کرتی تھی ، یہ بھی کہا گیا کہ ذیشان کی کار کے بارے میں اطلاع تھی کے اس میں چار دہشتگردسفر کررہے ہیں لیکن آپریشن کے بعد پتہ چلا کہ یہ صرف ایک تھا باقی تین بے گنا ہ تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ بریفنگ کے موقع پر جب ذیشان کا موبائل فون دکھایا گیا جس پر ایک خاتون اینکر نے کہا کہ اس پر تو کسی اور کا نام لکھا ہوا ہے تو اس کے جواب میں کہاگیا کہ اس کو بھی آپ دہشت گرد ہی سمجھ لیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ذیشان کے معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ کسی صورت بھی میڈیا کیلئے اطمینان بخش نہیں تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں