They are 100% FREE.

جمعہ، 25 جنوری، 2019

ای او بی آئی پنشن میں تجویز کردہ 20 فیصد اضافہ کی سمری وفاقی کابینہ نے منظور کر لی

ای او بی آئی پنشن میں تجویز کردہ 20 فیصد اضافہ کی سمری وفاقی کابینہ ..
اسلام آباد ۔ : ای او بی آئی پنشن میں تجویز کردہ 20 فیصد اضافہ کی سمری وفاقی کابینہ نے منظور کر لی۔ پنشن میں 20 فیصد اضافہ پچھلے سال نومبر میں تجویز کیا گیا تھا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے پنشن بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ای او بی آئی پنشنرز کو 5250 روپے پنشن دیتا تھا۔ سمری منظور ہونے کے بعد پنشن 6500 روپے ہو گئی۔
پنشن میں اضافہ وزارت برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کے ماتحت 
ادارے ای او بی آئی کی طرف سے پنشنرز کیلئے اس سال کی پہلی اچھی خبر ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پنشن کو مزید بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنشن میں اضافہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ای او بی آئی میں اصلاحات پر کام ہو رہا ہے اور عوام بہت جلد ادارے میں تبدیلی کو محسوس کریں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں