They are 100% FREE.

منگل، 22 جنوری، 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تقرری کے خلاف درخواست خارج کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری کیخلاف درخواست کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (ٹیکسیلا نیوزآن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اظہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہبازشریف کی تقرری کیخلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے ۔ درخواست کا فیصلہ 31 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا جو کہ کل سنایاجانا تھا تاہم فیصلے ایک روزکیلئے موخر کر دیا گیا تھا جوکہ آج سنایا گیا ہے ۔ یہ درخواست ایک مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں