They are 100% FREE.

اتوار، 27 جنوری، 2019

لاہور کے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک اور پابندی

لاہور کے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک اور پابندی

کینال روڈ پر انتہائی دائین لائن پر چلنے والے بائیکرز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا

:لاہور: ٹریفک پولیس نے کینال روڈ پر ہونے والے حادثات کے پیش نظر انتہائی دائین لائن پر چلنے والے بائیکرز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ۔یکم فروری کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کینال روڈ لاہور کی اہم ترین اور مصروف سڑک ہے جو شہر کے دو سروں کو جوڑنے کے علاوہ لاکھوں شہریوں کی گزرگاہ بھی ہے۔
اہم ترین اور مصروف شاہراہ ہونے کے باعث اکثر و بیشتر حادثات بھی یہاں کا معمول بن چکے ہیں۔ان حادثات کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے اس روڈ پر انتہائی دائیں لائن میں چلنے والے بائیکرز کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم شروع کردی، یکم فروری کے بعد سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کینال روڈ پر موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں۔
یکم فروری کے بعد دائیں لین میں چلنے پر کارروائی ہوگی۔ ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ پل تک موٹرسائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلایا جائے گا۔ فیصلہ حادثات کی روک تھام کے پیش نظر کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل محمد فتح کا کہنا تھا کہ کینال روڈ پر جگہ جگہ ٹریفک کونز لگا دی گئی ہیں۔ یکم فروری سے لین اور لائن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایس پی محمد فتح کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں کو بائیں لین میں چلانے سے ٹریفک سسٹم میں خوبصورتی بھی نمایاں ہو گی جبکہ حادثات کی روک تھام کیلئے لین لائن ڈسپلن انتہائی ضروری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں