They are 100% FREE.

ہفتہ، 19 جنوری، 2019

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کی جانب سے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا پرائیویٹ بل پنجاب اسمبلی میں جمع

ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا پرائیویٹ بل پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہو ر(ویب ڈیسک) ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے پرائیویٹ بل پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا۔ بنیادی تنخواہ میں اضافے سمیت 6 مراعات میں اضافے کے لیے ترامیم تجویز کر دی گئیں۔  
دنیانیوز کے مطابق پرائیویٹ بل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کی جانب سے جمع کرایا گیا جس میں بنیادی تنخواہ سمیت چھ مراعات میں اضافے کے لیے ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔پرائیوٹ بل میں بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے، ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے، کنوینس الاؤنس 6 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اس بل میں ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس 1 لاکھ 20 ہزار سالانہ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے سالانہ، ہاؤس رینٹ 29 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 50 ہزار روپے، یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بل میں کہا گیا ہے کہ تواضع الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے، قائمہ کمیٹی کے چئیرمین کے لیے ماہانہ پیٹرول الاؤنس 30 ہزار روپے ماہانہ اور گاڑی کی مرمت کا الاؤنس 12 ہزار روپے ماہانہ بڑھایا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں