They are 100% FREE.

جمعہ، 18 جنوری، 2019

رات گئے بھارتی فوج کا پاکستانی سرحد پر حمل

رات گئے بھارتی فوج کا پاکستانی سرحد پر حملہ

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب

رات گئے بھارتی فوج کا پاکستانی سرحد پر حملہ، بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگکی گئی، پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا، جبکہ کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ واضح رہے کہ جیسے جیسے بھارت میں عام انتخابات قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے بھارت کی شدت پسند مودی سرکار سرحد پر دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ بھارت کی شدت پسند مودی سرکار بھارت کی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر پاکستان مخالفت دہشت گردانہ کاروائیوں سے الیکشن جیتنے کی خواہاں ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں