They are 100% FREE.

جمعہ، 18 جنوری، 2019

شدید بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار، سردی کا موسم طویل ہو جانے کا امکان

شدید بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار، سردی کا موسم ..

شدید بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار، سردی کا موسم طویل ہو جانے کا امکان، کل سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا جس کے بعد بارشوں اور برفباری کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں کمی کی بجائے مزید اضافے کی پیشن گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہواوں کا ایک نیا سلسلہ جمعرات کو پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔ ہواوں کے اس نئے سلسلے کے باعث طوفانی بارشوں اور شدید برفباری کا کئی روز پر محیط سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ 18 جنوری سے 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
جبکہ اس وقت بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کے باعث موسم سرما طویل بھی ہو سکتا ہے۔
شدید برفباری اور بارشوں کے سلسلے کے آغاز کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب بھر میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،شدید دھند کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا اور ہائی ٹرانسمیشن لائینوں میں ٹرپنگ آنے سے لیسکو کے 11 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی سپلائی بند رہی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں