لاہور(ٹیکسیلا نیوزآن لائن) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بے نامی اکاﺅنٹس بھی سامنے آگئے ہیں، نیب نے بے نامی اکاﺅنٹس کی تحقیقات شروع کردیں ہیں، جعلی اکاﺅنٹ میں پیراگون سے 6 ارب 20 کروڑ 12 لاکھ روپے منتقل کئے گئے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :لاہور کے مضافات میں ایک پورا گاوں بجلی چوری میں ملوث نکلا
جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بے نامی اکاﺅنٹس بھی سامنے آگئے ہیں، نیب نے خواجہ سعد رفیق کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کر دی ہیں، جعلی اکاﺅنٹ میں پیراگون سے 6 ارب 20 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے ،نیب حکام کا کہنا ہے کہ سعد رفیق نے خالد حسین نامی شخص کے اکاونٹ سے اربوں روپے منتقل کئے ہیں نیب رپورٹ کے مطابق پیراگون میں ایگزیکٹو بلڈرز کی جانب سے 6 ارب سے زائد رقم جمع کرائی گئی ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :عابد شیر علی علیمہ خان کے فلیٹس کی ویڈیو سامنے لے آئے
نیب رپورٹ کے مطابق شمع ندیم کے اکاونٹ میں 9 کروڑ 69 لاکھ ایگزیکٹو بلڈرز کے اکاﺅنٹ سے منتقل کیے گئے، رضیہ پروین نامی خاتون کے اکاﺅنٹ میں بھی 13 کروڑ 74 لاکھ روپے منتقل گئے، نیب کا کہنا ہے کہ بینک اکاﺅنٹس ہولڈرز اور سعد رفیق سے بے نامی اکاﺅنٹس میں رقم منتقلی کے معاملے پرتحقیقات کی جائیں گی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں