They are 100% FREE.

منگل، 17 مارچ، 2020

کورونا وائرس:نادرا نے تنسیخ شدہ شناختی کارڈزکی مدت میں توسیع کردی

کورونا وائرس:نادرا نے تنسیخ شدہ شناختی کارڈزکی مدت میں توسیع کردی
اسلام آباد :  نادرا نے کورونا وائرس کے باعث تنسیخ شدہ شناختی کارڈز کی مدت میں توسیع کردی،نادرا کی جانب سے ایسے تمام شناختی کارڈز کی مدت میں9 ماہ کی توسیع کی گئی ہے، نادرا نے یہ اقدام دفاترز میں لوگوں کے رش سے بچنے کے باعث کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق و فاقی اور صوبائی حکومتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، تاہم سندھ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایمرجنسی کی صورتحال اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں ، سرحدیں سیل کرنے سمیت دیگر اقدامات پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنانے ہدایت کی گئی ہے۔ جس پر تمام صوبائی حکومتیں اور ماتحت ادارے قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کررہے ہیں۔
 انہی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے نادرا نے کورونا وائرس کے باعث تنسیخ شدہ شناختی کارڈز کی مدت میں 9 ماہ کی 
دوسری جانب وزارت قومی صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 499 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک 1571 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 187 ہے، رپورٹ کے مطابق 4 مریضوں کو صحت مند قرار دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم 183 افراد ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں