They are 100% FREE.

جمعہ، 6 مارچ، 2020

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اڑھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اڑھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی، پٹرول ..
اسلام آباد:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اڑھائی سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران تیل کی قیمت میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 49 ڈالر 82 سینٹ مقرر کر دی گئی ہے۔ 2017 کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2017 کے بعد پہلی بار 50 ڈالر فی بیرل کی حد سے نیچے آگئی ہے۔
یہ بات بھی قابل غور رہے کہ 2017 میں پٹرول کی قیمت 71.3روپے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل 79.9 روپے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل44 روپے مقرر کیا گیا تھا ۔ مگر اب پاکستان میں خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور پیٹرول کی قیمت 111.6 ، ہائی سپیڈ ڈیزل 122.26 جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل 77.51 روپے پرفروخت ہو رہا ہے۔ 
 ایک سال قبل قیمت 75 ڈالر فی بیرل تھی جو اب 52 ڈالر 45 سینٹ ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔  معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی میں حکومت اگر خام تیل پر ٹیکس ہی کم کردے تو عوام کو بڑا ریلیف مل جائے گا۔   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں