They are 100% FREE.

جمعرات، 12 مارچ، 2020

امریکہ کا یورپین یونین کے ساتھ تمام قسم کے سفری رابطے منقطع کرنے کا فیصلہ

امریکہ کا یورپین یونین کے ساتھ تمام قسم کے سفری رابطے منقطع کرنے کا ..
واشنگٹن : امریکہ کا یورپین یونین کے ساتھ ایک ماہ کے لیے تمام سفری رابطے منقطع کرنے کا فیصلہ۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کی مایوس کن کوشش میں برطانیہ کے علاوہ تمام یورپین ممالک کے ساتھ سفر معطل کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی مایوس کن کوشش کے تحت برطانیہ کے علاوہ یورپی ممالک کے ساتھ تمام قسم کے سفری رابطے منقطع کر دیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے یورپین یونین کے ساتھ سفری رابطے منقطع کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی اقدام کے تحت کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر یورپین ممالک کے ساتھ سفری رابطے ایک ماہ کے عرصے کے لیے ختم کریں گے جبکہ حیران کن طور پر امریکی صدر نے برطانیہ کو سفری پابندیوں سے استثنیٰ دیا ہے جہاں کورونا وائرس کے 460 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وائرس کا شکار1135 افراد زیر علاج ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں