They are 100% FREE.

پیر، 2 مارچ، 2020

پاکستان کی آدھی آبادی موٹاپے کا شکار، تحقیق


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پاکستان میں 58 فیصد سے زائد افراد کا وزن زیادہ ہے جبکہ 43 فیصد سے زائد پاکستانی حد سے زیادہ موٹاپے کا شکار ہیں۔
ماہرین صحت نے ان اعداد و شمار کو پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے۔
ماہرین نے پاکستانیوں کو متوازن غذا، روزانہ ورزش اور ایکٹیو لائیو اسٹائل اپنانے اور خصوصاً بچوں کو غیر معیاری کھانے (Junk Food) سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔
نومبر 2019 میں بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن  نے پاکستان کو دنیا کے ان دس ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا جہاں شوگر کے مریض سب سے زیادہ ہیں۔
تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا 23 امراض کی جڑ ہے۔ جس میں ہائپرٹینشن سے لیکر شوگر، دل کے امراض اور آرتھرائیٹس شامل ہیں۔
ان تمام امراض کو موٹاپے کے ذریعے ہم اپنے روزانہ کی طرزِ زندگی میں بے احتیاطی کی وجہ سے خود دعوت دیتے ہیں۔
تاہم متوازن غذا اور ایکٹیو لائیو اسٹائل اپنا کر اس سے بچا جاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں