They are 100% FREE.

جمعرات، 12 مارچ، 2020

پنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

پنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
لاہور : پنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، صوبے میں طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کی جانب سے کیا گیا، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے، پنجاب میں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دی۔پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور فنڈز کرونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات میں استعمال ہوں گے، پہلے 26 کروڑ روپے اس مد میں مختص کیے گئے تھے، مختلف تکنیکی کمیٹیوں سے کرونا وائرس کیللاف اقدامات کیلئے سفارشات بھی مانگ لی گئی۔ اس حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس سے متعلق چین کے اقدامات پر غور کیا گیا، چین نے کرونا وائرس سے متعلق بہترین اقدامات کیے، پنجاب حکومت کرونا وائرس سے بچا کے اقدامات کر رہی ہے، 5 ایئر پورٹس پر ویجیلنس بڑھا دی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں