They are 100% FREE.

منگل، 10 مارچ، 2020

سعودی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم، پاکستانیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟بہت بڑی خوشخبری آگئی

سعودی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم، پاکستانیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟بہت بڑی خوشخبری آگئی
واشنگٹن:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں تین ڈالر فی بیرل مزید کم ہوگئی ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت بتیس ڈالر سولہ سینٹ تک آگئی ہے۔تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ سعودی عرب کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کااعلان ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ تین دن میں بیس ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی ہے۔جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گزشتہ سولہ سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ سعودی عرب نے بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا ہے جس کاپاکستان کو بہت بڑا فائدہ ہوسکتا ہے۔ بی بی سی اردوکے مطابق سعودی عرب نے جمعے کے روز روس سے تیل کی پیداوار میں کمی لانے سے متعلق مذاکرات ناکام ہونے کے بعدقیمتوں میں کمی کااعلان کیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے میں آئی۔دونوں ممالک نے کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کی مانگ میں کمی ہونے پر مذاکرات کئے تھے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے پاکستان کیلئے لاٹری نکل آئی ہے اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے مستقبل قریب میں عوام کو اور تیل پر منحصر صنعتوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات محمد سہیل نے بتایاکہ پاکستان بہت زیادہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، اور اس ساری صورتحال سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں