They are 100% FREE.

منگل، 17 مارچ، 2020

فیاض چوہان نے معذور بچے پیدا ہونا اللّٰہ کی طرف سے سزا قرار دے دیا

معذور بچے پیدا ہونا اللّٰہ کی طرف سے سزا ہے، فیاض چوہان
پنجاب کے وزیرِ آبادکاری فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے فائدے کے نظریے پر چلتے ہیں تو اللّٰہ کی جانب سے سزا کے طور پر ان کے ہاں معذور بچے پیدا ہوتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی تھی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے فائدے کے نظریے پر قائم رہتے ہیں تو ان کے سامنے ایسے ایسے واقعات آتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ اپنے کانوں کو ہاتھ لگا لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تاجروں سے کہتا ہوں کہ اگر آپ کورونا وائرس سے متعلقہ آلات، ادوایات یا دیگر اشیا کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کریں گے تو یہاں دنیا میں تو جواب دہ ہوں گے ہی لیکن جب اللّٰہ کی پکڑ میں آئیں گے تو وہ آپ کی سوچ سے باہر ہے۔
صوبائی وزیر کے اس بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک صارف نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا لے پالک بیٹا ہے، یہ کسی کی بات نہیں سن سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کی اس بے حسی پر دعا کر سکتا ہوں کہ آپ جلد ٹھیک ہوجائیں۔
اس صارف نے مزید کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ ان تمام خاندانوں کی عزت کریں جو ان جیسے فرشتہ صفت انسانوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
صحافی عباس ناصر نے لکھا کہ فیاض الحسن چوہان کبھی ٹھیک نہیں ہوسکتے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں ہندو برادری کی دل آزاری کی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان سے وزارت اطلاعات واپس لے لی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں