They are 100% FREE.

ہفتہ، 14 مارچ، 2020

پاکستان کے وہ ہسپتال جہاں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مفت ہوتے ہیں

پاکستان کے وہ ہسپتال جہاں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مفت ہوتے ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہاہے اور اب  حکومت نے ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،وزارت صحت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اگر کسی کو بخار، خشک کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو فوراً ہیلپ لائن 1166 پر کال کریں یا اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
ہم نیوز کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت کسی پروائیوٹ لیبارٹری سے بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کچھ نامزد ہسپتالوں میں یہ ٹیسٹ مفت بھی کیے جا رہے ہیں جہاں سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ مل سکتی ہے۔
پنجاب میں سروسز ہسپتال لاہور، بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی، نشتر ہسپتال ملتان، علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ، علامہ اقبال میموریل ہسپتال فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور سندھ میں سرکاری ہسپتال، سول ہسپتال، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، پرائیوٹ ہسپتال، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، ڈاؤ میڈیکل کالج شامل ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں کوئٹہ میں فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال سے جبکہ خیبرپختونخوا میں محمد ٹیچنگ ہسپتال، جناح ٹیچنگ ہسپتال، پرائم ٹیچنگ ہسپتال، پین لیس ہسپتال، خلیل ہسپتال، ضیاء میڈیل کمپلکس، مرسی ٹیچنگ ہسپتال، کویت ٹیچنگ، نصیر ٹیچنگ ہسپتال، ایم ایس ایف ہسپتال، آفریدی میڈیکل کمپلکس، شہاب آرتھوپیڈک ہسپتال، رحیم میڈیکل انسٹیٹیوٹ، نارتھ ویسٹرن جنر ل ہسپتال، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال، اکبر میڈیکل سینٹر، اباسین ہسپتال حبیب میڈٰکل سینٹر، ابراہیم ہسپتال سے مفت ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں اور دو دن میں رپورٹ بھی وصول ہوجائے گی ۔ 
اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ(پمز)، گلگت بلتستان میں سول ہسپتال ہنزہ، ڈی ایچ کیو گلگت، ڈی ایچ کی چلاس، ڈی ایچ کیو اسکردو، پی ڈی ایس آر یو، ڈی ایچ کیو کریم آباد جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد، شیخ خلیفہ بن زید النہایان ہسپتال مظفرآباد (سی ایم ایچ)، سی ایم ایچ راولاکوٹ، ڈی ایچ کیو میرپور، ڈی ایچ کیو کوٹلی، ڈی ایچ کیو نیلم، ڈی ایچ کیو جہلم ویلی، ڈی ایچ کیو باغ، ڈی ایچ کیو حویلی، ڈی ایچ کیو بھمبر، ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں یہ سہولت دستیاب ہے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں