They are 100% FREE.

بدھ، 18 مارچ، 2020

ایران میں کرونا وائرس کے باعث ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

ایران میں کرونا وائرس کے باعث ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ
تہران : ایران میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آج کے روز ایران میں کورونا وائر س کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ صرف ایک دن میں 147 افراد اس خطرناک وائر س سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد ایران میں اموات کی کُل تعداد ایک ہزار 135 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کی مدد سے اپیل کی کہ وہ تمام افرادغیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ ایران میں لاکھوں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے مر سکتے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر لوگوں نے بلاوجہ سفر کرنا نہ چھوڑا اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کیا تو لاکھوں لوگوں جاں بحق ہو سکتے ہیں۔
تہران (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 مارچ 2020ء ) ایران میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آج کے روز ایران میں کورونا وائر س کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ صرف ایک دن میں 147 افراد اس خطرناک وائر س سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد ایران میں اموات کی کُل تعداد ایک ہزار 135 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کی مدد سے اپیل کی کہ وہ تمام افرادغیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ ایران میں لاکھوں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے مر سکتے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر لوگوں نے بلاوجہ سفر کرنا نہ چھوڑا اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کیا تو لاکھوں لوگوں جاں بحق ہو سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں