They are 100% FREE.

منگل، 17 مارچ، 2020

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور۔

سپریم کورٹ کا خواجہ برادران کو رہا کرنے کا حکم

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت عظمی کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی دائر ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔خواجہ برادران کی پیراگون ہاؤسنگ کیس میں درخواستِ ضمانت منظور کی گئی۔خواجہ برادران ی 30,30 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ یاد رہے کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف 26اپریل کو ایک ریفرنس دائر کیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں