They are 100% FREE.

بدھ، 18 مارچ، 2020

علامہ ناصر مدنی پر حملہ کرنے والوں کا کیا پیر حق خطیب سے تعلق ہے؟تہلکہ خیز خبر آگئی


علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد سوشل میڈ یا پر مشہور پیر حق خطیب حسین سرکار کے مریدین نکلے ۔گزشتہ روز میڈ یا سے گفتگو میں علامہ ناصر مدنی نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے کرونا وائرس کے پھونکوں سے علاج سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر شیئر کی تھی ،ممکنہ طور پر اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ۔ضرور پڑھیں: سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیاں چھونے والے معروف خطیب علامہ ناصر مدنی پر نامعلوم افراد کا بدترین تشدد
تفصیل کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے غلام ربانی، علی عباس اور محمد الیاس ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا اور ملزمان سے دو گنز اور ایک پستول برآمد کیا۔علامہ ناصر مدنی کو دعا کے بہانے گجرات بلا کر تشدد کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔ان میں سے ایک ملزم غلام ربانی کو معروف پیر حق خطیب حسین سرکارکے مرید نکلے جو ان کے ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں ۔گرفتار ہونے والے غلام ربانی کو تصویر میں بھی پیر حق خطیب کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ علامہ ناصر مدنی پر تشدد پیرصاحب کے ایماپر کیا گیا ہے یا ان کے مریدوں نے جذبات میں آکر یہ قدم اٹھایا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں