They are 100% FREE.

اتوار، 8 مارچ، 2020

کورونا وائرس ایئر کنڈیشنر کے ذریعے کیسے پھیلتا ہے؟ ماہرین نے انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

کورونا وائرس ایئر کنڈیشنر کے ذریعے کیسے پھیلتا ہے؟ ماہرین نے انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا
سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے دنیا بھر میں سائنسدانوں جہاں اس کا علاج ڈھونڈنے کے لیے تحقیق کر رہے ہیں وہیں اس کے پھیلاﺅ کے مختلف پہلوﺅں پر بھی تحقیق ہو رہی ہے جس میں آئے دن یہ موذی وائرس پھیلنے کا ایک ایسا طریقہ سامنے آتا ہے کہ اس کا خوف مزید بڑھ جاتا ہے۔ اب سنگاپور کے ماہرین نے اس حوالے سے ایئرکنڈیشنرز کے متعلق بھی انتہائی سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ ایک ہسپتال میں، جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو الگ رکھنے کے لیے کچھ کمرے مختص کیے گئے ہیں، تحقیق کرنے کے بعدان ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس نہ صرف ایئرکنڈیشنرز کے ذریعے بھی پھیل رہا ہے بلکہ اس طریقے سے پھیل کر یہ پہلے سے زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے۔
اس تحقیق میں نیشنل سنٹر فار انفیکشس ڈیزیزز سنگاپور(National centre for Infectious Diseases)کے ماہرین نے ہسپتال کے ان مخصوص کمروں کے اے سی پائپوں سے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کیے جن میں معلوم ہوا کہ ہوا کے ان پائپوں تک کورونا وائرس پہنچ چکا تھا اور ان سے دوسرے کمروں میں اس کے منتقل ہونے کا غالب امکان تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ان عمارات میں زیادہ ہے جہاں سنٹرلی ایئرکنڈیشننگ سسٹم لگے ہوئے ہیں تاہم عام اے سی یونٹ بھی اس کے پھیلاﺅ کا بڑا سبب بن رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان پائپوں میں جو کورونا وائرس موجود تھے ان میں انسان کو لاحق ہونے کی صلاحیت پہلے سے بہت زیادہ تھی۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ جاپان کے ساحل پر کھڑے بحری جہاز، جس میں سوار 3600مسافروں میں سے اکثریت کو کورونا وائرس لاحق ہو چکا ہے، میں بھی غالب امکان ہے کہ یہ وائرس ایئرکنڈیشنرز کے ذریعے ہی پھیلا ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں